Should we buy iPhone 12 Pro or not?

Should we buy iPhone 12 Pro or not?

کیا ہمیں اب آئی  فون 12 پرو لینا چاہیےیا نہیں

تو دوستوں آج میں آپ کو یہ بات  بتاؤں گا کہ کیا واقع میں ہمیں آئی فون 12 پرو لینا چائیے کے نہیں ہم سب جانتے  ہیں کہ ایپل موبائلز کا مارکیٹ میں اچھا خاصہ نام ہے جس کی وجہ سے ایپل ہر دفعہ اپنے  موبائل فون اور دیگر مشینری کاریٹ زیادہ ہی رکھتی ہیں آج ہم بات کریں گے کہ  ایپل آئی فون 12  پرو لینے کے قابل ہے یا نہیں اور اگر ہم اسے لینا چاہے تو کس خاص بات اور کس خاص خوبی کی  وجہ سے اس موبائل فون کو خریدیں۔ اس موبائل کے کیمرہ کی بات کریں تو  ایپل آئی فون 12 پرو کے کیمرے تو ایسے ہیں جیسے مان لو کے آپ نے اپنے ہاتھ میں کوئی پروفیشنل کیمرہ پکڑ لیا ہو  اس موبائل فون کے  مین تین کیمرے دئے گئے ہیں جس میں12MP کا وائیڈ کیمرہ دیا گیا ہے  جس کا رزلٹ انتہائی بہترین ہےاور 12MPکا الٹرا وائیڈ کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ اچھی خاصی وائیڈ تصاویرات بنانے میں مہارت رکھتا ہے  اس موبائل فون کا تیسرا کیمرہ  جو کہ 12MP کا ٹیلی فوٹو  کیمرہ  لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے تصاویرات کی خوبصورتی  میں اور بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ آئی فون 12 پرو  کو آئی فون 12 کے ساتھ متعارف کروایا گیا تھا جس کی قیمت   پاکستانی روپے میں 212,499رکھی گئی  تھی جو کہ آج کی تاریخ  میں قدرے کم ہوچکی ہوگی   جبکہ ڈولرزDollars میں اگر بات کریں تو 1584ڈولرز Dollars  رکھی   گئی تھی۔

ایپل آئی فون12 پروPro Apple iPhone 12کے ڈیزائن کے بارہ میں آپ کو آگاہ کرتا چلوں  جیسا کے سب جانتے ہیں کہ ایپل  کمپنی اگر آج اتنی مشہور ہے تو وہ اپنے ڈیزائن اور اپنے ٹچ کی وجہ سے  مشہور ہے جس کی بدولت یہ کمپنی  آج  کے دور میں بہت زیاد نام کے ساتھ ساتھ پیسا بھی کما رہی ہے ۔ اس موبائل فون  کی سکرین 6.1inches رکھی گئی ہے  اس کی ریزولوشن کی بات کریں تو وہ  1170x2532 Pixels (~457PPI)رکھی گئی ہے جو کہ کافی بہترین ہے اس کے  ٹچ  اور فرنٹ کی بات کریں تو وہ  Super Retina XDR OLED capacitive touch screen۔  ایپل آئی فون 12 پرو کے  بیزلز آئی فون 11 پرو کی طرح کافی چھوٹے دئے گیے ہیں  یہاں ایک بات یاد رہے کہ ایپل نے اس مرتبہ اپنے موبائل فون کا ڈبہ کافی چھوٹا کرد یا  ہے جس کے اندر صرف موبائل اور  ڈیٹا کیبل  دی جاتی ہے  اپپل کمپنی کا  یہ ماننا ہے کہ  آج کل کوئی بھی یوزر وائر والی ہینڈفری استعمال نہیں کرتا  زیادہ تر یوزرس  ایپل کے  آیئر پوڈس استعمال کرتے ہیں اس لئے انہوں نے موبائل فون کے ساتھ ہینڈسفری ڈالنا ختم کردی ہے اور اس موبائل فون کے ساتھ کوئی چارجر بھی نہیں دیا گیا بلکے اب  ایپل مکمل طور پر وائرلیس چارجنگ کی طرف مڑچکا ہے ۔

ایپل آئی فون12 پرو  کے فرنٹ  پر دو اچھے کیمرے  دئے گئے ہیں  جن کی بدولت آ پ اچھی سیلفیز لے سکتے ہیں ۔ اس موبائل فون میں کافی اچھے رنگ  بھی موجود ہیں جیسا کہ سلوررنگ، گریفائیٹ رنگ،گولڈرنگ، پیسیفک نیلارنگ   دئے  گئے ہیں  ان سب رنگوں میں یہ موبائل فون بہت ہی اچھی  لک دیتا ہے ۔جو کہ انتہائی خوبصورت ڈیزائن  اور مضبوطی کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ ایپل اپنے تمام موبائل فونز میں اچھے   سپیرز لگاتا ہے جو کہ  سٹیرویو سپیکرز ہوتے  ہیں جن کی آواز بہت ہی کمال کی ہوتی ہے۔

ایپل آئی فون12 پرو   کی میموری کی بات کریں تو اس موبائل فون میں میموری کارڈ کی سہولت تو دستیاب نہ ہے البتہ اس موبائل فون کی میموری اور سٹوریج کافی اچھی دی گئی ہےجس میں  6 جی بی ریم لگائی گئی ہے اور اس کے ساتھ 128/256/512 جی بی  سٹوریج  دی گئی ہے  ۔

ایپل آئی فون12 پرو کی بیٹری  کا سائز دفگرز میں تو کافی چھوٹا دیکھا ئی دیتا ہے لیکن پروفارمنس میں  یہ کافی بٹری بیٹری معلوم ہوتی ہے جس کو سائل  2815mAh جو کہ  ایک دن تک اچھے طریقہ سے موبائل فون کو چلا سکتی ہے ۔

اس موبائل  کی کافی خصوصیات میں نے آپ کو بتا دی  ہیں اگر تو آپ شروع سے آئی فون کے یوزرس ہیں تو  آپ کو اس ماڈل  کو ضرور لینا چایئے کیوں  کہ اس موبائل فون اپنے پچھلے ماڈلرز کی بانسبت  کافی اچھا پروسیسر اور کافی اچھی بیٹری اور ڈسپلے لگایا گیا ہے  جن کی پروفارمنس  کافی بہتر ہیں ۔ اگر آپ کی جیب میں کافی سارا پیسا ہے تو آپ کو یقیناً ایپل آئی فون 12 پرو کو خریدنا چاہئے اور اگر آپ کی جیب اس موبائل فون کو خریدنے کی  اجازت نہیں دیتی تو ہرگز بھی آپ اس موبائل فون کو خریدنے کی نہ سوچیں  کیوں کے یہ موبائل فون آپ کی جییں خالی کرواسکتا ہے ۔

اس طرح  کی مزید انفارمیشن حاصل کرنے کے لئے ہماری ویب سائیڈ www.techzaini.com ضرور ویزٹ کریں یہاں پر آپ کو ٹیکنالوجی  کی ہر خبر سے  باخبر رکھا جائے گا۔شکریہ

 


Post a Comment

Previous Post Next Post