بلوگنگ کیا ہے اور  کیا ہم بلوگنگ کرکے پیسے  کماسکتے ہیں ؟

بلوکنگ  ایک ایسا کام ہے جس سے آپ اپنی آواز دوسرے لوگوں تک پہنچا سکتے  ہیں آپ اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں  اگر آپ ایک اچھی بلوگنگ کرسکتے ہیں تو یقین مانے  آپ اس کی مدد سے بہت زیادہ پیسے کماسکتے ہیں پیسے کے ساتھ ساتھ آپ بہت زیادہ مشہور ہوسکتے ہیں آپ اپنی مرضی کے مطابق بلوگنگ کرسکتے ہیں جیسا کے آپ ٹیکنالوجی  ، فیشن  اور اس کے علاوہ بہت سے  ٹوپکس  پر بلوگنگ کرکے پیسے اور نام کام سکتے ہیں ۔ اس کے لئے سب سے ضروری شرط یہ ہے کہ آپ کا  جو مواد ہوگا وہ آپ نے خود لکھنا ہے کسی بھی دوسرے  بلوگر یا سائیٹ کا  مواد آپ استعمال نہیں کرسکتے یہ قانون کی خلاف ورزی ہوگی ۔ آپ کو اچھا بلوگ لکھنا ہوگا جس کی بدولت آپ کی سائیٹ اچھی رینکنگ میں آئی گی  اور آپ اس طرح اچھی ٹریفک  حاصل کرکے  اچھے پیسے کما سکتے ہیں ۔

 

بلوگنگ کس پر کی جاتی ہے؟

 گوگل آپ  بلوگر پلیٹ فارم مفت میں مہیا کرتا ہے جہاں آپ اپنا بلوگ  بنا کر ایک اچھی سائیٹ بناسکتے ہیں اور اس پر آپ اپنا کام کرکے اچھے بلوگس  ڈال کر اپنی سائیٹ کو بہتر بناسکتے ہیں  بلوگر پلیٹ فارم گوگل کی طرف سے سب کےلئے مفت ہے  اس پلیٹ فارم کو مفت میں استعمال کرکے آپ اچھے خاصے  پیسے کماسکتے  ہیں ۔بلوگر پلیٹ فارم میں آپ کی سائیٹ کا سارا مواد گوگل اپنے پاس رکھتا ہے ۔ اگر اس کے علاقہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا آپ کی رسائی  میں رہے مطلب کے آپ اسے اپنے پاس   رکھے اور اسے اپنی مرضی سے شفٹ کرسکیں تو آپ  ورڈ پریس  پلیٹ فارم  استعمال کرسکتے ہیں  ورڈ پریس  پلیٹ فارم  مفت میں آپ کو کچھ بھی نہیں دیتا بلکے آپ کو ورڈ پریس استعمال کرنے کے لئے ہوسٹنگ اور ایک ڈومین کی ضرورت پڑی ہے جس کے لئے آپ کو سالانہ  کچھ پیسے ڈومین  اور ہوسٹنگ کمپنی کو دینا پڑتے ہیں ۔

اگر اپنی مرضی سے کوئی بھی ڈومین استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ  بلوگر پلیٹ فارم میں اپنی مرضی کی ڈومین خرید کر بلوگر  کے ساتھ اٹیچ کرسکتے ہیں  جس میں آپ کو صرف  ڈومین کے کچھ پیسے سالانہ دینا ہوں گے  جبکہ بلوگر پھر بھی مفت ہوسٹنگ مہیا کرے گا۔

بلوگنگ آپ دونوں پلیٹ فارمز پر کرسکتے ہیں چاہئے آپ  بلوگر پرکریں یا پھر ورڈ پریس پر بلوگنگ کریں  یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے کہ آپ اپنے مطابق دونوں پلیٹ فارمز کو مدے نظر رکھتے ہوئے  کوئی سا ایک پلیٹ فارم  منتخب کرکے اس پر اچھی بلوگنگ کریں۔

 

کیا بلوگر کو مفت استعمال کیا جاسکتاہے؟

جی ہاں بلوگر ایک مفت استعمال کئے جانے والا گوگل کا بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جس کو استعمال کرکے بہت سے لوگ بہت زیادہ پیسے کمارہے ہیں ۔ بلوگر پر آپ   مفت ڈومین بھی  استعال کرسکتے ہیں اور اگر آپ اپنی مرضی سے اپنی پسند کی ڈومین استعال کرنا چاہتے ہیں  تو آپ  کوئی بھی ڈومین  خرید کر  بلوگر پلیٹ فارم کے ساتھ اٹیچ کرکے استعمال کرسکتے ہیں ۔

 

بلوگر پر کام کرکے  پیسے کیسے کما ئے جاسکتے  ہیں؟

بلوگر پلیٹ فارم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ مفت میں  اپنی سائیٹ بنا کر اس پر اچھی بلوگنگ کرکے کافی زیادہ پیسے کماسکتے ہیں ۔ سب سے پہلے آپ کو ایک  اچھا سا موضوع چن کر اس کے مطابق اپنا بلوگ  بنانا ہوگا اس کے آپ ایک اچھا اور معیاری مواد اس بولگ پرڈالیں   اس طرح آپ کے مواد کو لوگ پڑھیں گے اگرتو آپ کا مواد قابلے تعاریف ہوا اور اس کا معیار اچھا ہوا تو آپ کا کوئی بھی بلوگ وائرل ہوگیا تو آپ کی سائیٹ اچھی رینکنگ میں آسکتی ہے جس کی بدولت آپ اچھی  ٹریفک حاصل کرکے اچھے پیسے کماسکتے ہیں۔

 

نتیجہ                                                                                                 

 

آج کی اس پوسٹ کا مقصد آپ سب لوگوں کو  بلوگنگ کے بارہ میں آگاہ کرنا تھا آپ بلوگنگ کسی بھی پلیٹ فارم پر کرکے اچھا مواد ڈال کر اچھے پیسے کماسکتیں  ہے۔ بلوگر ایک مفت  پلیٹ فارم ہے اور ورڈ پریس  پر آپ کوسالانہ کچھ رقم ادا کرنی ہوگئی۔ جبکہ دونوں ہی پلیٹ فارم کی اپنی اپنی خصوصیات  ہیں۔

 مزید اس طرح کی فائدہ مند پوسٹس  کے لئے ہماری سائیٹ  Techzaini.com ضرور ویزٹ کریں ۔شکریں

1 Comments

Post a Comment

Previous Post Next Post