کرونا وائرس کا ایک وار پی ایس ایل 2021پر


کرونا وائرس کا ایک وار پی ایس ایل 2021پر

جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں  پی ایس ایل 2021 زورو شور سے جاری ہے ۔ اس مرتبہ بھی پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہورہی ہےجس میں بہت سے غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں  اس طرح کچھ غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کو  جوائن بھی کررہے ہیں

 

فواد احمد نے جب اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کیا تو اس کھلاڑی کا پی سی بی نے کرونا ٹیسٹ کروایا جس پر جواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا لہذا مورخہ 01.03.2021کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والے میچ کو ملتوی کرنا پڑا اس روز پی سی بی نے مزید مختلف کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کروائے جن میں اب تک تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے  پی ایس ایل پر ایک خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔


پی ایس  ایل کے شروع کی شائقین  کی گراؤنڈ میں تعداد صرف پچیس فیصد تک تھی جو کہ بعد میں بڑھا کر پچاس فیصد کردی گئی  پی سی بی کا کہنا تھا کہ پلے آف میچز میں یہ تعداد سو فیصد کردی جائے گی لیکن اب جو کہ  تین کھلاڑیوں کی کرونا مثبت آیا ہے تو  پی ایس ایل پر ایک خطرہ  تاری ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پی سی بی اب شائقین کی انٹری کے بارہ میں بھی سوچ رہا ہے۔


ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی اب تک  بہت سے کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف کا کرونا ٹیسٹ کرچکا ہے جو کہ پی سی بی کی طرف سے ایک بہت اچھا اقدام ہے جس کی وجہ سے نہ صرف دیگر کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے کرونا وائر س مزید پھیلنے سے رک سکتا ہے ۔ لہذا فل حال تک  تو پی سی بی کا کہنا ہے کے بقیہ میچز  اپنے شیڈیول  کے مطابق ہونگے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور  کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا میچ 02 مارچ سے 03 مارچ  کو منتقل کیا گیا ۔


پی سی بی  کا کہنا ہے کہ فواد احمد کے ساتھ باقی تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن کو مزید دس دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا  جن کو دس دن قرنطینہ کے بعد پھر سے ایک بار کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔


اس پی ایس ایل میں امومن کل 34 میچز کھیلے جانے ہیں  جن میں سے اب تک 11 میچز مکمل ہوچکے ہیں ۔

پی ایس ایل 2021 کے سارے میچز اس مرتبہ صرف کراچی اور لاہور میں کرائے جانے ہیں کرونا وائرس کی وباء کے وجہ سے پی اسی بی نے صرف دو شہروں میں ہی میچز کروانے کا سوچا جن میں شروع میں تو صرف پچیس فیصد  کراؤڈ کی  انٹری  آلاؤ تھی جبکہ اب کراؤڈ کو پچیس فیصد سے بڑھا کر پچاس فیصد کردیا گیا تھا۔


پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز پُرجوش  طریقے سے جاری ہیں   جن میں اب تک  پشاور ذلمی نے پوائنٹس ٹیبل  کے پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ جمایا ہوا ہے۔


جبکہ پوائنٹس ٹیبل کے دوسرے نمبر پر لاہور قلندرس نے قبضہ  کیا ہوا ہے ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  مزید پی ایس ایل کو آگے بڑھانے سے پہلے تمام کھلاڑیوں کا ایک مرتبہ کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا تاکہ مزید کرونا وائرس سے بچا جاسکے۔


نتیجہ :

Conclusion:

آج کی پوسٹ ڈالنےمقصد آپ کو پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے  کے بارہ میں آگاہی فراہم کرنا تھا پی سی بی کا کہنا ہے کہ مزید  کرونا وائر پھیلنے سے بچانے کے لئے ہم زیادہ سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کررہے ہیں ۔ مزید یہ کہ پی ایس ایل  کے بقیہ میچز اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

پی ایس ایل کےبارہ میں مزید اس طرح کی خبریں جاننے کے لئے ہماری سائیٹ Techzaini.comضرور ویزٹ کریں ۔شکریں

1 Comments

Post a Comment

Previous Post Next Post